اعلان سحر فاونڈیشن ‘ ایک NGO کے طور پر رجسٹرڈ ہو چکا ‘2018 میں اس کی بنیاد رکھی اللہ تعالی کے فضل وکرم سے آج 2021میں رجسٹریشن کامرحلہ مکمل ہوا ہے ‘ بد ر شفاعت عباسی

یواے ای (بیورورپوٹ) اعلان سحر فاونڈیشن ڈائریکٹر بدر شفاعت عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے یہ ادارہ SECP میں ایک NGO کے طور پر رجسٹرڈ ہو چکا ہے۔ ادارے کا نام ” اعلان سحر فاونڈیشن ” ہے۔ 2018 میں جب اس کام کا آغاز کیا گیا تو امید سحر کے نام سے اس ادارے کی داغ بیل ڈالی گئی۔ 2021 میں جب رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تو SECP کی طرف سے ہمیں آگاہ کیا گیا کہ امید سحر نام سے ادارے کو رجسٹر نہیں کیا جا سکتا اور اس کی کئی وجوہات SECP نے خط و کتابت سے واضح بھی کیں۔

باہمی مشاورت سے امید سحر کی روح سے جڑے قریب ترین ناموں پر غور کرنے کے بعد اعلان سحر کو تجویز کیا گیا جو SECP نے منظور کر دیا۔ قریبا ایک سال کے دورانیہ میں رجسٹریشن کے معاملات چلتے رہے اور بالآخر ماہ رمضان میں رجسٹریشن مکمل ہوئی۔ انشائاللہ رمضان المبارک کے اختتام پر آفیشل بنک اکاؤنٹ ادارے کے نام سے کھلنے کے بعد تمام فلاحی سرگرمیاں ”اعلان سحر فاونڈیشن ” کے نام سے مزید منظم طریقے سے سرانجام دی جائیں گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران اپنے تمام ڈونرز، سپورٹرز، سماجی و مالی طور پر معاونت کرنے والے تمام خیر خواہاں اور ادارے کے لیے نیک خواہشات رکھنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک اس رشتے کو مزید تقویت بخشے۔ اللہ رب العزت ہمیں صحیح معنوں میں انسانیت کی خدمت اور فلاح کے لیے کوشاں رکھے۔ جزاک اللہ۔

Comments (0)
Add Comment