امان اللہ خان مرحوم کی چھٹی برسی پر دبئی میں تقریب‘خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش

دبئی (نمائندہ خصوصی )جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی رہنما امان اللہ خان مرحوم کی چھٹی برسی دوبئی میں خصوصی تقریب کا انعقاد جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دبئی کے زیر اہتمام قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کی چھٹی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ تقریب کی صدارت راجہ طاہر یسین نے کی ۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم بڑی تعداد میں سیاسی سماجی رہنماوں میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ خان نے اپنی تمام عمر کشمیر قوم کے نذر کر دی ۔ جس طرح انھوں دھرتی ماں کا بیٹا ہونے کا حق ادا کیا تاریخ میں بہت کم ایسی مثال ملتی ہے ۔ سیاسی ۔ سفارتی ۔ عسکری ۔ محاذ سمیت ہر محاز پر قائد تحریک نے جس مہارت سے تحریک کو رواں دواں رکھا تاریخ میں اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ آخر میں قائد تحریک سمیت تمام شہدائے جموں کشمیر کے لئیے دعائے مغفرت اور دراجات کی بلندی کے لئیے دعائیں کی ۔ قائد انقلاب یاسین ملک صاحب کی رہائی صحت سلامتی کے لئیے بھی دعائیں کی گئی ۔ اس کے علاوہ ملک اسلم صاحب ۔ بابر ملک صاحب کی والدہ محترمہ اور ملک واحد یوسف کے بہنوئی کی وفات پر دعائے مغفرت اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اور متاثرہ فیملیز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔تقریب کے اختیتام پر شرکا تقریب کے لیے افطار ڈنر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا

Comments (0)
Add Comment