راجہ عبدالجبار کی طرف سے سابق امید وار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ راجہ محمد ایاز احمد خان اعزاز میں عشائیہ

یواے ای (بیوروروپوٹ) جولائی 2021میں ہونے والاے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک پری پلان کے تحت باہر کیا گیا ہے سب طاقتوں نے مل کر مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑا ہم سمجھتے ہیں کہ دھاندلی سے مسلم لیگ ن کو ہارا گیا ہے وفاق کی پوری پوری مداخلت بھی سب سے بڑی وجہ تھی ان خیالات کا اظہار سابق امید وار اممبر اسمبلی راجہ محمد ایاز احمد خان نے اپنے دورے یواے ای کے دوران گزشتہ روز مسلم لیگ ن یواے ای کے سابق صدر راجہ عبدالجبار کی طرف سے دیے گے عشائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عشائیہ تقریب میں مسلم لیگ ن یواے ای کے سابق جنرل سکرٹیری سید وقار حسین گردیزی۔ راجہ عبدالوحید۔ سردار فریاد۔ کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدر عابد چغتائی، سابق صدر کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کالم نگار، اے ار جی نیوز کے ایم ڈی آصف شاہین راٹھور۔ جموں کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای راجہ شجاعت صابر۔ راجہ ظفر حیات۔ راجہ مامون اسد ایڈووکیٹ۔ راجہ شوکت۔ چوہدری ذوالفقار۔ راجہ خوشحال اور دیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد ایاز احمد خان نے اپنے حلقے کہ بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک ہمارے حلقے میں یا شائد آزاد کشمیر میں کسی امیدوار کو اتنی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو جتنا اس الیکشن میں مجھے کرنا پڑا۔ آزادکشمیرمیں کھوئیرٹہ وہ واحد حلقہ تھا جس میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ پہلی بار اس برادری کہ امیدوار کو دیا گیا جو پہلے کبھی اسمبلی میں حلقہ کھوئی رٹہ کی نمائندگی نہیں کر سکی جبکہ 3 بار پہلے بھی مکمل متحد ہو کر الیکشن بھی لڑی کیونکہ تب ٹکٹ اس پارٹی کا ہوتا رہا جس کی حکومت نہیں سکتی تھی۔ کھوئیرٹہ میں آج تک ہمیشہ حکومت بنانے والی پارٹی الیکشن جیتی ہے۔ ضلع میں سردار سکندر صاحب کا جماعت کو چھوڑنا بڑا اثر انداز ہوا جس میں کھوئی رٹہ سریفہرست ہے کیونکہ ماضی میں یہ ان کا انتخابی حلقہ بھی رہ چکا تھا۔ اس طرح تحریک لبیک اور تین آزاد امیدوار جن کا اکثیریتی ووٹ مسلم لیگ ن کا تھا پھر ایک بڑے قبلے کا ووٹ مسلم لیگ ن سے چلے جانا جس کا پہلے ذکر کیا اس نے سات سے آٹھ ہزار ووٹ کا مجمہوعی نقصان تو کیا بلکہ آپ کی ٹیم بھی ٹوٹ گئی۔ کارکردگی کی بات کی جائے تو مسلم لیگ ب کی حکومت نے جہاں ترقیاتی بجٹ کو دوگناہ بڑھایا وہاں ایکٹ 74 میں ترمیم کر کہ آزاد کشمیر کو مالی اور انتظامی خودمختاری بھی دی۔ ختم نبوت کا بل پاس کروانا،این ٹی ایس کا نفاذ، ایمرجنسی سروسز کو فری کرنا اور وزیراعظم کمیونٹی ڈولپمنٹ پروگرامز جسے بے شمار کارہائے نمایہ سرانجام دیے۔ پاکستان کے اندر پی ڈی ایم کی حکومت پاکستان کو بچانے کیلے لائی گئی۔ ملک کو بچانے کیلے غیر فطری اتحاد کیا گیا جو انشاء ALLAH پاکستان کی بہتری کیلے جاری رہے گا۔ تمام دوست احباب اور بلخصوض راجہ عبدالجبار کا شکر گزار ہوں جو بھائیوں کی طرح شفقت رکھتے ہیں اور میں ہوٹل ابراہیمی کے اونرخان زمان۔ کا بھی مشکور ہوں وہ یہاں آئے۔ آپ ALLAH کی مخلوق کی خدمت مختلف charity کی صورت میں بھی کر رہیں ہیں۔ ALLAH آپ کے کاروبار میں برکت عطا کرے اور آپ اپنے لوگوں کی اسی طرح خدمت جاری رکھ سکیں۔

Comments (0)
Add Comment