شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس

دبئی (لیڈنگ نیوز) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا اہتمام پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے بلا شرکت غیرے کیا تھا- تعزیتی اجلاس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی- تعزیتی اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن غلام مصطفی مغل ، معروف بزنس مین عبد الرشید چغتای راجہ سرفراز ‘محمد غوث قادری‘خواجہ عبدالوحید پال ‘افراز احمد صدیقی ‘محمد ثقلین مہرو‘راجہ ابو بکر آفندی ‘ملک دوست اعوان ‘ملک شہزاد یونس ‘عرفان افسر اعوان ‘جمشید فاضل ‘شیخ ندیم ‘شیخ عاطف‘عزیز اللہ خان ‘حاجی محمد یاسین ‘سرفراز مغل‘صغیر چوہدری‘شوکت محمود بٹ‘ملک محمد اسلم ‘چوہدری عارف‘عامر منہاس‘راجہ ظہیر ‘خادم ھسین ‘محمد علی قادری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی-تعزیتی اجلاس میں موجود لوگوں نے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور رب کریم سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی-

Comments (0)
Add Comment