راجہ امتیاز ایک بہترین مدارس ‘خلا صدیوں پر نہیں ہوسکتا ‘راجہ مدثر حیات

متحدہ عرب امارات(لیڈنگ نیوز) متحدہ عرب امارات میں مقیم سیاسی و سماجی رہنما راجہ مدثر حیات نے کہا ہے کہ راجہ امتیاز ایک بہترین مدارس کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سوشل ورکر بھی تھے انکی رحلت علاقے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے راجہ امتیاز معاشرے میں رول ماڈل کی حثیت رکھتے تھے بطور مدارس اس علاقے کے لیے ان کئ گراں قدر خدمات ہیں انتہائی با اخلاق اور ایماندار آفیسر تھے ان کا خلہ صدیوں بعد بھی پورا نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ راجہ امتیاز نے ہمیشہ اپنے فرائض کو انتہائی ایمانداری سے ادا کیا یونین کونسل ملوٹ اور حلقہ غربی باغ سے سینکڑوں طالبےعلم ہیں جنہوں نے ان سے تعلیم حاصل کی اور آج اعلی عہدوں پر فائز ہیں راجہ امتیاز نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات ایمانداری سی انجام دی بلکہ سوشل سیکٹر میں بھی وہ ہمیشہ اوّل صف میں موجود رہے یونین کونسل ملوٹ میں سوشل سرگرمیوں ہمیشہ بڑھ چڑ کر حصہ لیا یہی وجہ ہے کہ حلقے میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد آج ان کے جانے سے غمزدہ ہیں انہوں کہا کہ نہ صرف یونین کونسل ملوٹ بلکہ بیرون ملک مقیم یونین کونسل ملوٹ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی و سماجی افراد نے راجہ امتیاز کی رحلت کو نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کر رہے ہیں

Comments (0)
Add Comment