کشمیر جرنلسٹ فور م یواے ای کے سابق صدرآ صف راٹھور کاسابق وزیر اطلاعات آزادکشمیر مشتاق منہاس کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد
، صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت صحافت عظیم سماجی ذمہ داری، دیار غیر میں اپنے لوگوں کی آواز بننے پہ صحافی لائقِ تحسین ہیں، مشتاق منہاس
تقریب میں عابد چغتائی۔ مدثر شاہ۔، سعدیہ عباسی،عمران راٹھور، رضوان اشرف، رانا نصیر، شجاعت صابر۔ بابر مہناس
- یو اے ای(بیورو رپورٹ) کشمیر جرنلسٹ فورم عرب امارات کے سابق صدر اور ممبر مجلسِ عاملہ آصف شاہین راٹھور کی جانب سے سابق وزیر حکومت آزادکشمیر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن آزادکشمیر مشتاق منہاس کے اعزاز میں عشاہیہ تقریب کا انعقاد دبء کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب میں کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدر عابد چغتائی۔ 92نیوز یواے ای کے بیورو چیف مدثر شاہ۔ سعدیہ عباسی۔کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے جنرل سکرٹیری رضوان اشرف چیرمین مجلس عاملہ رانا نصیر۔ جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے شجاعت صابر، ظفر خان۔ عمران راٹھور۔ بابر مہناس اور و دیگر نے شرکت کی۔ مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں کے مسائل سے واقف ہیں اور صحافت عظیم سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں اپنے لوگوں کی آواز بننے پہ صحافی لائقِ تحسین ہیں۔ اپنی بے شمار مشکلات کے باوجود معاشرے کی آنکھ بننا ہی صحافیوں کو معتبر بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپی اور لگن وہ واحد ہتھیار ہے جو کسی کو بھی کامیاب بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے لمبے عرصے تک منسلک رہنے کی وجہ سے صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں اور ہر عہد میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے والے لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی سیاست کو پاکستان کے اندر ہی رہنا چاہیے۔ پاکستان کے اندر کوء بھی شخص کسی بھی جماعت سے بھی تعلق رکھتا ہے کسی جماعت کی حمائت یا مخالفت کرتا ہے یہ اُسکا جمہوری حق ہے اور اس حق کو استعمال کیا جانا چاہیے۔ مگر بیرون ممالک قائم سیاسی جماعتوں کی برانچز سمجھ سے بالا تر ہیں کہ وہ کسی طرح ملک کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستان ہر شخص کو بیرون ملک اپنی پہچان صرف پاکستانیت سے کروانی چاہیے نہ کہ کسی جماعتی ٹیگ کو ساتھ لیکر بیرون ملک موجود اپنی کمیونٹی کو تقسیم در تقسیمی کا شکار کر کے اپنی حریف جماعتوں و نقطہ نظر کے لوگوں سے نفرت کر کے اپنے ملک کا امیج خراب کرے۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد اور عزت افزاء پر آصف شاہین راٹھور کا شکریہ ادا کیا۔
- سلمانوں دلتوں اور عیسائیوں کا قتل عام کیا ھے مودÌ