یاسین ملک کا کیس عالمی عدالت میں لایا جائے‘فہیم جاوید

یواے ای (بیورورپوٹ) یاسین ملک کا کیس عالمی عدالت میں لایا جائے یاسین ملک کو پھانسی دے کر تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی ایک سازش تیار کی جاری ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گلف کے سابق نائب صدر سردار فہیم جاوید نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ پہلے سے ہی مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اُس پربھی عالمی طاقتوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے اس وقت پوری پاکستانی اور کشمیر قوم کو مودی کے اس اقدامات کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت کی بھی خاموشی بہت سارے سوالیہ نشان چھوڑ رہے ہیں اس وقت تک حریت رہنما یاسین ملک کے حوالے سے کوئی قرار داد پیش نہیں کی گی ہے انھوں نے کہاکہ بھارتی سرکا رکشمیر ی حریت رہنما یاسین ملک کا عدالتی قتل کرنا چاہتے ہیں اقوام متحد ہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس وقت پوری دینا کو چاہے کہ وہ کشمیریوں کے حق میں آگے بڑھ کر اپنا اپنا کر دار ادا کریں فوری طور پر یاسین ملک کو رہا کیا جائے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنا کر مود ی حکومت یاسین ملک کا عدالتی قتل کرنا چاہتی ہے یاسین ملک نے اپنی ریاست جموں کشمیر کی آزاد ی کے لیے جدوجہد کی ہے اپنے مادروطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا کوئی جرم نہیں ہے

Comments (0)
Add Comment