کشمیر ہیلتھ فاونڈیشن یو کے کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام

دبئی (نمائندہ لیڈنگ نیوز)کشمیر ہیلتھ فاونڈیشن یو کے کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر طاہر بٹ تھے تقریب میں ممبر پارلیمنٹ برطانیہ سارا اون مئیر لیوٹن سمیرا شمیم، ،ڈپٹی مئیر لیوٹن آصف محسود ڈاکٹر شمیم ڈاکٹر سردار شوکت ڈاکٹر رحیم کیانی ڈاکٹر عبدالصبور ڈاکٹر عدیل دورانی ڈاکٹر عبید ڈاکٹر راجہ ندیم ڈاکٹر سید حسنین علی جوہر سمیت سیاسی سماجی بزنس مین سول سوسائیٹی صحافیوں میں سید سبطین شاہ راجہ اسرار سردار آصف اس کے علاوہ الیکڑونک و پرینٹ میڈیا نمائدنگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈینیٹر کشمیر ہیلتھ فاونڈیشن یو کے متحدہ عرب امارات ڈاکٹر حسنین نے کہا کہ ہم کشمیر ہیلتھ فاونڈیشن یو کے نے پاکسان اور آزاد کشمیر کے صحت کے شعبے میں بہتری لانے جدید علاج معالجے ڈاکٹرز کی ٹریننگ پیرمیڈیکل سٹاف کی ٹریننگ اور اسپتالوں میں جدید عالات کی فراہمی کے لئے بلا معاوضہ اپنے تعاون کی پیش کیش کرتے ہیں ہیلتھ کشمیر فاونڈیشن مڈل ایسٹ کے ڈاکٹر آ حسنین نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں کہا کہ ہیلتھ کشمیر فاونڈیشن پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو بہتر ہیلتھ سرویسیز فراہم کرنے کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرنے کی پیش کیش کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں میں ہیلتھ کے حوالے سے شعور پیدا کرنے سرجری میڈیکل کی سرویسیز دیں گے ہماری کوشش ہے گورنمنٹ کے ساتھ ملکر گورنمنٹ اور پرائیوٹ سطح پر صحت مسائل کو حل کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صحت کو جدید بنانے کی ضرورت ہے ملک سے باہر اعلی ڈاکٹر اپنے ملک و عوام کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں

Comments (0)
Add Comment