دبئی (نمائندہ خصوصی ) شامیںر قیوم نے پاکستان آرمی میں کمیشن آفیسر جائن کر کیا راجہ عبدالقیوم کے فرزند سامیر قیوم کا فوج میں کمیشن آفیسر بننے پر والد نے دوستوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا
عبد القیوم سماجی و سیاسی رہنما کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں خصوصی پارٹی کا اہتمام جبل جیش راسلخیمہ امارات میں اہتمام کیا گیا ۔باغ کشمیر کے دور دراز پسماندہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے راجہ عبدالقیوم جنہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بیس بگلہ ، ملوٹ سے حاصل کی۔ اور اپنی پروفیشنل تعلیم واہ کینٹ اور ٹیکسلا یونیورسٹی سے حاصل کی
. گزشتہ کئ سالوں سے UAE میں انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں کھیل کے میدان میں والی بال اور کرکٹ کے میدانوں میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کر چکے ہیں پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مختلف اداروں کی طرف سے حصہ کھیل چکے ہیں ان کے بیٹے شامیںر قیوم نے پاکستان آرمی کو کمیشن آفیسر جائن کیا۔اس خوشی کے موقع پر انہوں نے دوستوں کے اعزاز مین دعوت کا اہتمام کیا تقریب میں راجہ اسد خالد صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات‘ راجہ وسیم، ندیم حنیف ، محمود راجہ شجاعت صابر ،ثاقب راجہ ،شہزاد خان ،عمران ،سید نعیم گردیزی،مختیار احمد ،راجہ اشتیاق، راجہ،راجہ عرفان،جمعیل راجہ ،راجہ مظہر، عبد اللہ خان ،۔تقریب میں شامل دوستوں کی طرف عبد القیوم کو مبارکباد دی گئ اور ان کے بیٹے کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔