ساوتھ افریقہ (مجاہد نسیم عباسی سے)سردار کامران الہیٰ کاپی وائی او مڈل ایسٹ کے صدر مقرر ‘نوٹیفکیشن جاری ‘اورسیز میں مقیم کشمیر کمیونٹی نے دبئی میں مقیم مشہور بزنس مین سردار کامران الہٰی کو PYo مڈل ایسٹ کاصددرمقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور سیز کشمیری کمیونٹی نے ہر دل عزیز کامران الہی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کامران الہی صاحب لوگوں کا دکھ درد سمجھنے والے نوجوان رہنما ہیں۔ امید ہے کہ کشمیر کی آذادی اور بیس کیمپ کی ترقی و خوشخالی کے لیے اپنی بھرپور توانائئ صرف کریں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ کامران الہٰی نے کرونا کے دوران بہت سے خاندانوں کی مدد کی اور بہت سے کشمیری جو اُس وقت مشکل حالات میں پھنسے ہوۓ تھے انہیں ٹکٹ کروا کہ گھر بیجھا ایسے نوجوانوں کی معاشرے میں بہت ضرورت ہے۔ آج کے دور میں لوگوں کا دکھ درد سمجھنے والے نوجوان بہت کم ہی پاۓ جاتے ہیں۔ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک کامران الہٰی کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دیں ۔