ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی امداد کیلئے فلاحی گروپ قائم کردیا‘فلاحی گروپ “ وی اسٹینڈ ٹو گیدر “ ( We stand together) سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان جمع کرے گا‘اماراتی وزارت خارجہ اور متحدہ عرب امارات میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ماتحت فلاحی گروپ “ وی اسٹینڈ ٹو گیدر “ کام کرے گا ‘ایمریٹس ریڈ کریسنٹ اتھارٹی، دبئی کیئرز، اور شارجہ چیریٹی ایسوسی ایشن امداد جمع کریں گے‘سیلاب زدگان کیلئے امداد اکٹھی کرنے کا پہلا ایونٹ میں 10 ستمبر 2022 بروز ہفتہ صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک ابوظبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ADNEC) میں منعقد ہوگا‘دبئی میں ایکسپو سٹی کے ساؤتھ ہال اور شارجہ میں ایکسپو سینٹر میں سیلاب زدگان کیلئے امداد جمع کی جائے گی ‘فلاحی گروپ “وی اسٹینڈ ٹوگیدر” کی قیادت اماراتی انسانی اور خیراتی تنظیمیں کر رہی ہیں‘امارات میں بسی عوام سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل ‘امدادی سرگرمیوں کیلئے Volunteers.ae پر رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے