پیپلزپارٹی یواےای کے رہنما چوہدری محمود احمد کی دبئی میں بیٹے کے ولیمہ کی تقریب

دبئی(نمائندہ خصوصی)مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی یواےای چوہدری محمود احمد اپنے دوست احباب سے محبت و خلوص و پیار کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا ولیمہ تقریب دوبارہ دبئی میں کر کے دوستوں کو شرکت کا موقع دیا جو پاکستان میں ان کے بیٹے کی شادی تقریبات میں شریک نہ ہوسکے ان کو دعوت دی ۔ تقریب میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ن یواے ای سابق کوآرڈینٹر وزیراعظم آزاد کشمیر و سابق صدر یواےای راجہ عبدالجبار۔ حاجی فریاد۔ مسلم کانفرنس سے رانا افتخار۔ سیکرٹری ذوالفقار۔ چوہدری اعظم ۔ سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی جبکہ صحافی صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات راجہ اسد خالد۔ راجہ شجاعت صابر۔ ارشد ملک بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں آئندہ بلدیاتی الیکشن پر بھی بات ہوئ تقریب میں شرکا سے چوہدری محمود اور چوہدری اعظم نے گوجری زبان میں گپ شپ اور ٹوٹکے سنا کر مہمانوں کو خوب محضوظ کیا۔ مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے خاطر تواضع بھی کی گئی ۔ اور چوہدری محمود احمد نے کہا کہ میرے اپنے بیٹے کی شادی جو گزشتہ ماہ پاکستان ہوئی تھی میرے بہت سے دوست احباب جو دبئی میں تھے شرکت نہ کرسکے اسلئے ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کیا۔

میں تمام احباب کا مشکور ہوں کہ وہ آئے اور میرے خوشیوں کو دوبالا کیا۔ مہمانوں نے بھی چوہدری محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان

کے بیٹے کی نئی زندگی کی شروعات پر انھیں ڈھیروں دعائیں دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment