سندھ فرینڈز فورم دبئی کی جانب سے سماجی رکن ڈاکٹر برکت نوناری کے اعزاز میں تقریب

دبئی (ویب ڈیسک)سندھ فرینڈز فورم دبئی کی جانب سے سماجی کردار ڈاکٹر برکت نوناری کے اعزاز میں خراج تحسین اور عشائیہ تقریب منعقد کی گئی۔سندھ کے دور دراز علاقوں میں سندھ فرینڈز فورم کے تعاون سے طبی کیمپس کا اہتمام کرنے اور پچاس ھزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج و ادویات فراہم کرنے والے سندھ کے سماجی کردار ڈاکٹر برکت نوناری کو خراج تحسین پیش کرنے کے شانہ بشانہ دبئی کے ایک نجی ریستوران میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔ الورسان کے علاقے میں کی گئی تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض اختر شیخ جبکہ آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ فورم آرگنائیز انجنیئر پدم ویر اور فہد ابڑو نے ادا کیا۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے سندھ فرینڈز فورم کے کنوینر بشیر آریسر نے کہا کہ ” ڈاکٹر برکت نوناری اپنی قوم اور وطن سے بی لوث محبت کرنے والی شخصیت ہیں جس نے بدین، کاچھو، سپریو بند، سے لے کر سانگہڑ تک کے دشوار اور کٹھن راستوں کو عبور کرتے ہنگامی بنیاد پر اپنی ٹیم کے ساتھ لوگوں کی خوراک، ادویات سمیت ہر ممکن طبی خدمت فرض سمجھ کر کی ہے”.تقریب میں متحدہ عرب امارات کی سماجی شخصیات اللہ نواز میمن، ڈاکٹر مجیب میمن، انجنیئر فہد نظامانی، منصور لغاری، دیدار کلہوڑو اور اللہ بخش کلہوڑو سمیت متعدد لوگوں نے شرکت کی۔تقریب میں صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا، سارنگ، اسحاق سومرو اور مجیب میرانی سمیت مختلف نشر و اشاعت کے اداروں سے وابستہ صحافیوں نے ڈاکٹر نوناری کی خدمت کا اعتراف کیا۔ میزبانوں کی جانب سے ڈاکٹر برکت نوناری کو اعزازی شیلڈ پیش کرنے کے ساتھ اجرک بھی پہنائے گئے جبکہ فورم آرگنائیزرس چتر ویر، عامر تالپور، صابر اور سراج شیخ نے تقریب کے انتظام سنبھالے۔

Comments (0)
Add Comment